ڈرون حملوں کا حکم دے کر کبھی خوشی محسوس نہیں کی، سابق امریکی صدر اوباما
👁️ 46 بار دیکھا گیا
ڈرون حملوں کا حکم دے کر کبھی خوشی محسوس نہیں کی، سابق امریکی صدر اوباما
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ انہیں اپنے دور میں ڈرون حملوں کے آرڈر دینے میں کوئی خوشی نہیں ہوتی تھی جس میں ہزاروں دیگر جانوں کا ضیاع ہوا لیکن ’دہشت گردی کے خلاف نرم پہلو‘ رکھنے کا متحمل نہیں ہوسکتا تھا۔
باراک اوباما نے 17 نومبر کو شائع ہونے والی اپنی نئی یادداشت ‘اے پرومسڈ لینڈ’ میں ڈرون حملوں میں معصوم جانوں کے ضیاع سے معتلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
بزنس انسائیڈر میں شائع خلاصے میں کہا گیا کہ باراک اوباما نے دعوی کیا کہ ان کے پہلے چیف آف اسٹاف راحم ایمانوئل دہشت گردوں کی فہرست کے حوالے سے ’جنونی‘ تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’راحم ایمانوئل نے ’واشنگٹن میں یہ جاننے کے لیے کافی وقت گزارا کہ ان کا نیا اور آزاد خیال صدر دہشت گردی کے خلاف نرم گوشے کا متحمل نہیں ہے‘۔
سابق صدر نے کہا کہ ’یمن اور افغانستان، پاکستان اور عراق جیسی جگہوں پر لاکھوں نوجوان مایوسی، جہالت، شاندار مذہبی دور کا خواب، پرتشدد یا اپنے بزرگوں کی اسکیموں کی وجہ سے تنگ آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان خطرناک بھی ہوئے اور اکثر دانستہ اور لاشعوری طور پر ظالمانہ کارروائیوں کا حصہ بنے۔
باراک اباما نے کہا کہ میں کم از کم چاہتا تھا کہ انھیں بچا سکوں، انہیں اسکول بھیجا جا سکے، انہیں تجاری سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے اور ان کے دماغ سے نفرت کو نکلا جا سکے۔
“انہوں نے کہا کہ ’اور اس کے باوجود وہ دنیا کا حصہ تھے اور جس مشینری (ڈرون) کا میں نے حکم دیا تھا اس میں اکثر ان کی موت ہوجایا کرتی تھی‘۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ ’میں نے کبھی بھی خوشی محسوس نہیں کی اور نہ ہی کبھی خود کو طاقتور محسوس کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں بچوں کی بہتر تعلیم، ان کے اہلخانہ کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے، غریب ممالک کو زیادہ سے زیادہ خوراک کے حصول کے لیے مدد کرنے کی نیت سے سیاست میں داخل ہوا تھا‘۔
بزنس انسائیڈر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’لیکن یہ کام ضروری تھا، اور یہ میری ذمہ داری تھی کہ ہم یہ یقینی بنائیں کہ ہمارے آپریشن زیادہ سے زیادہ موثر ہوں‘۔
باراک اوباما نے مزید لکھا کہ ملک کی قومی سلامتی کے اداروں کو ’جنگ کی نئی شکلیں‘ تیار کرنے کا چیلینج دیا گیا تھا کیونکہ القاعدہ منتشر ہو کر زیر زمین چلی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ القاعدہ زیرزمین چلی گئی تھی اور انٹرنیٹ اور برنرز فون کے ذریعے اپنے ہمدردوں، آپریٹوز اور سلیپر سیلز سے رابطہ قائم کرنے کا پیچیدہ نظام بنا چکی تھی۔
سابق صدر نے کہا کہ لہذا ہماری قومی سلامتی کے اداروں کو چیلنج کیا گیا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ہدف طے کریں، غیر روایتی جنگ کی نئی شکلیں تیار کریں جس میں پاکستان کے علاقے میں القاعدہ کے سرگرم کارکنوں کو نکالنے کے لیے مہلک ڈرونز بھی شامل تھے‘۔
قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے نومبر 2018 میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان میں جنوری 2004 سے اب تک 4 سو 9 ڈرون حملے ہو چکے ہیں جن میں 2 ہزار 7 سو 14 افراد ہلاک اور 7 سو 28 افراد زخمی ہوئے تھے۔
نیکٹا کے مطابق زیادہ تر حملے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دور حکومت (2012-2008) میں ہوئے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت (2018-2013) کے درمیان 65 ڈرون حملے ہوئے جن میں 3 سو ایک افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوئے۔
14 سال سے جاری ان حملوں میں باجوڑ، بنوں، ہنگو، خیبر، کرم، مہمند، شمالی وزیرستان، نوشکی، اورکزئی اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C