ڈیرہ اسماعیل خان: ٹریفک پولیس کیخلاف فیس بک پر پوسٹ کرنے والا بچہ گرفتار
👁️ 57 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: ٹریفک پولیس کیخلاف فیس بک پر پوسٹ کرنے والا بچہ گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس نے ایک بچے کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر پولیس کے لیے قابل اعتراض تصویر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
والدین کا دعویٰ ہے کہ بچے کو ساری رات حوالات میں رکھا گیا، وکلاء اور والدین کو بچے سے نہیں ملنے دیا گیا اور منگل کی صبح بچے کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے بچے کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
بچے کے خلاف ایف آئی درج نہیں گئی بلکہ ایک روزنامچے میں کہا گیا ہے کہ اس بچے نے ’سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس وجہ سے محکمہ پولیس کے افسران اور جوانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے‘۔
وکیل نے بتایا کہ اس 14 سالہ بچے کے خلاف استغاثہ کی جانب سے زیر دفعہ 107 اور 151 درج کیا گیا۔ عدالت نے 151 خارج کرتے ہوئے دفعہ 107 کے تحت ضمانت منظور کر لی ہے
بچے کے والد عرفان لغاری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کو بتایا کہ ان کا بیٹا آٹھویں جماعت کا طالبعلم ہے جسے ’صحافت کا جنون کی حد تک شوق ہے اور وہ فارغ وقت میں مقامی اخبار کے دفتر بھی جاتا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’پیر کو وہ اپنی والدہ کے ساتھ سامان لینے گیا ہوا تھا اور واپسی پر اس نے اپنے گھر کے قریب ایک پولیس کی خالی چوکی کے قریب گدھا دیکھا اور والدہ سے کہا کہ وہ واپس آ کر اس کی تصویر لے گا‘ جس پر والدہ نے اسے کہا کہ ’تم تصویر لے لو میں یہاں تمھارا انتظار کرتی ہوں‘ اور ’اس بچے نے تصویر لے کر سوشل میڈیا پر کیپشن کے ساتھ پوسٹ کر دی‘۔
عرفان لغاری نے بتایا کہ رات کے وقت سفید کپڑوں میں کچھ افراد ان کے ہاں آئے اور بچے کے بارے میں پوچھا تو وہ سمجھے کہ شاید کوئی صحافی ہیں لیکن جب انھوں نے معلوم کیا تو بتایا گیا کہ وہ سی آئی ڈی سے آئے ہیں۔
عرفان لغاری کے مطابق انھوں نے بچے کو بلایا اور ان افراد نے بچے کے موبائل کو دیکھا اور بچے کو ساتھ لے گئے۔
عرفان لغاری نے بتایا کہ وہ بھی ساتھ گئے جہاں بچے کو حوالات میں بند کر دیا اور انھیں دفتر میں بٹھائے رکھا۔
والد کے مطابق انھوں نے بڑی منت کی اور کہا کہ آئندہ بچہ ایسا نہیں کرے گا اور اگر کچھ غلط ہوا ہے تو وہ معافی مانگتے ہیں لیکن پولیس اہلکاروں نے ایک بھی نہیں سنی۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ بچے کی گرفتاری کے احکامات ضلعی پولیس افسر نے دیے تھے۔
اس دوران وکلاء اور ان کے ساتھی پہنچ گئے لیکن انھیں بچے سے نہیں ملنے دیا گیا۔ عرفان لغاری نے بتایا کہ انھوں نے اور بچے کی والدہ نے ساری رات تھانے کے گیٹ پر گزاری اور یہ ’خوف رہا کہ کہیں بچے کو کوئی نقصان نہ پہنچا دیں‘۔
بچے کے والد نے بتایا کہ ’صبح معصوم بچے کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے پولیس اہلکاروں کی سرزنش کی ہے‘۔
پولیس کا موقف
اس بارے میں ضلعی پولیس افسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود سے بار ہا رابطہ کیا لیکن ان کو موبائل فون بند آ رہا تھا جبکہ ان کے دفتر سے بتایا گیا کہ ’صحاب ابھی شائید مصروف ہیں فون نہیں اٹھا رہے‘۔
سٹی تھانے کے انسپکٹر صغیر گیلانی سے رابطہ کیا تو بار بار وہ یہی کہتے رہے کہ وہ مصروف ہیں بعد میں بات کرتے ہیں لیکن ان سے بات نہیں ہو سکی۔
پولیس تھانے میں درج روزنامچے کے مطابق بچے نے سوشل میڈیا پر کچھ ایسی تصویر پوسٹ کی ہے ’جس سے پولیس افسران اور جوانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے‘۔ روزنامچے میں لکھا گیا ہے کہ ’اندیشہ نقص امن کی وجہ سے بچے کو درج دفعات کے تحت چالان عدالت کیا جاتا ہے‘۔
اس بارے میں خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ثناء اللہ عباسی سے رابطہ کیا تو انھوں نے ایک مختصر پیغام میں کہا ہے کہ مذکورہ انسپیکٹر صغیر گیلانی کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ اس واقعہ کی انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C