16/February/2021

ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور ہلاک

👁️ 35 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور ہلاک

ڈی آئی خان (سید توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ناکام، فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حمہ آور کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قلعہ اقبال گڑھ پر حملہ کرنے والے خودکش حملہ کو فورسز نے جوابی کارروائی پر اڑا دیا، خودکش حملہ آور کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو بھی سیل کردیا اور وہاں سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا گیا اور ڈیرہ ٹانک روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے کے بعد وانا بازار میں کرفیو نافذ جبکہ علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

گذشتہ روز جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C