05/July/2022

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے دو اہلکار ہلاک

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے دو اہلکار ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے دو اہلکار ہلاک

ڈی آئی خان (سید توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ صدر کی حدود سبزی منڈی کے قریب نامعلوم دہشت گروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ صدر کی حدود سبزی منڈی میں پہنچ کر ٹیکٹنگ آفیسر شوکت اور کانسٹیبل حبیب اللہ پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نیتجے میں دونوں ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1544200733389889537?t=d_WGL6eQsipGlwgbfj-T3A&s=19

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C