ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک
👁️ 83 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد + ڈی آئی خان (ش ح ط/ توقیر حسین زیدی) صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کر کے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث دہشت گرد ضیاء رمک والا کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی اور پولیس کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹلی سیداں کے قریب بائی پاس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، پولیس نفری جب بائی پاس کے قریب پہنچی تو دہشت گردوں نے ان پر دستی بموں سے حملہ کردیا، ذرائع کا کہنا ہے تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گر د ہلاک جب کہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ضیاء رمک والا کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کے اقبال کھیاہ گروپ سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ضیاء رمک والا کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی دہشت گرد کی شناخت رمضان عرف دوست محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث دہشتگرد سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشرکہ آپریشن میں ہلاک ہو گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ٹاؤن میں ہلاک ہوا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد ضیاء سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے سمیت کئی مقدمات میں سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضیاء 8 سے زیادہ دہشتگرد حملوں اور سنگین جرائم میں ملوث تھا۔
واضح رہے کہ مارچ 2009 میں سری لنک ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے پاکستان آئی تھی جب لاہور میں ٹیم پر حملہ ہوا تھا۔ لاہور لبرٹی مارکیٹ میں سری لنکن ٹیم پر حملے میں7پولیس اہلکار شہید، 7 سری لنکن کھلاڑی اور 2 ایمپائر زخمی ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8826 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4549 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3266 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C