24/February/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 شدت پسند ہلاک

👁️ 46 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 شدت پسند ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 شدت پسند ہلاک

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں تین شدت پسند مارے گئے۔

ڈیلی اردو کے مطابق ڈیرہ کی تحصیل کلاچی کے علاقے مڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ کے تین مطلوب شدت پسند ہلاک کر دیے۔ جن کی شناخت بعد میں اسد، دلاور اور چھینہ کے نام سے ہوئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C