ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 10 دہشت گرد ہلاک
👁️ 403 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 10 دہشت گرد ہلاک
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کر دیا۔
ڈیلی اردو کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کلاچی کے علاقے میں اس وقت کی گئی جب فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی۔ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک کیے گئے چار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ تمام دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) گنڈاپور گروپ سے وابستہ تھے۔ پاکستان کی سرکاری اصطلاح میں ایسے عسکریت پسندوں کو خوارج کہا جاتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے بعد دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خودکش جیکٹس، آئی ای ڈیز اور مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمد ہوا۔
مزید بتایا گیا کہ سرغنہ عالم محسود 2008 میں نواز کوٹ پوسٹ حملے میں ملوث تھا اور وہ بنوں جیل اور آرمی پوسٹ پر حملوں میں بھی شریک رہا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مزید سرچ آپریشن کے لیے گھیرے میں لے لیا ہے اور مشتبہ ٹھکانوں کی تلاش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C