17/March/2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 64 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہو گیاہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ڈی آئی خان کے تھانہ شور کوٹ کی حدود گائوں سنگھڑہ کے قریب پیش آیا جہاں شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے محمد علی نامی کانسٹیبل کو ہلاک کردیا۔

حملہ آور واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C