ڈیرہ غازی خان: 18 ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 30 افراد میں کررونا وائرس کی تصدیق
👁️ 148 بار دیکھا گیا
ڈیرہ غازی خان: 18 ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 30 افراد میں کررونا وائرس کی تصدیق
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 45 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3124 تک جاپہنچی ہے۔ آج پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
ملک میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی 45 ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 15 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 14، پنجاب میں 12، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق صوبہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں تاہم این ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں آج اب تک مزید 293 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 1380 ہو گئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق 600 عام شہریوں، 443 رائے ونڈ سے منسلک تبلیغی افراد، 309 زائرین سینٹرز اور 28 قیدیوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں وائرس سے متاثرہ 6 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے بتایا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ مرکز میں خدمات انجام دینے والے طبی عملے کے مزید 19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈاکٹرز کے پاس کوی حفاظتی کٹس نہی
ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف شاپر کو PPEs کے طور پر استعمال کررہے ہین : YDA ڈیرہ غازی خان صدر ڈاکٹر نعمان، 27 مارچ
آج ڈاکٹر نعمان سمیت ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال کے 14 ڈاکٹرز کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آچُکے
شاپرز PPEs نہی اور نہ ہی کرونا سے پروٹیکشن :1 pic.twitter.com/L9ngjcq0Nf
— Dr Humma Saif (@HummaSaif) April 5, 2020
تنظیم کے صدر ڈاکٹر سلیمان حسیب کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں مجموعی طور پر طبی عملے کے 30 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں 18 ڈاکٹر ہیں جبکہ باقی نرسیں اور طبی عملہ شامل ہیں۔
ڈاکٹر سلیمان نے کہا کہ بظاہر حکومت کو معاملے کی سنگینی کا اندازہ نہیں ہے جس کی وجہ سے ابھی تک طبی عملے کو مناسب حفاظتی سامان فراہم نہیں کیا گیا ہے اور نتیجتاً طبی عملہ بہت تیزی سے اس وائرس سے متاثر ہو رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C