کابل ائیرپورٹ دھماکے: امریکی صدر آبدیدہ، داعش قیادت کو نشانہ بنانے کا حکم
👁️ 19 بار دیکھا گیا
کابل ائیرپورٹ دھماکے: امریکی صدر آبدیدہ، داعش قیادت کو نشانہ بنانے کا حکم
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوجی کمانڈروں کو داعش خراسان کے اثاثوں، سہولتوں اور قیادت پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر ہوئے 2 بم دھماکوں اور فائرنگ کے بعد 28 طالبان سمیت 113 افغان شہری ہلاک ہوئے جبکہ حملے میں 13 امریکی فوجی بھی مارے گئے تھے۔
دولت اسلامیہ سے منسلک داعش خراسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جو مغرب کے ساتھ ساتھ طالبان کی بھی دشمن ہے، جس کا کہنا تھا کہ اس کے ایک خودکش حملہ آور نے امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والوں اور مترجموں کو نشانہ بنایا۔
حملے کے بعد وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’وہ لوگ جنہوں نے یہ حملہ کیا، ساتھ ہی جو امریکا کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ جان لیں کہ ہم معاف نہیں کریں گے، نہ ہم بھولیں گے، ہم تمہیں شکار کریں گے اور وصولی کریں گے‘۔
President Biden mourned the U.S. service members and Afghans killed in the attacks at the Kabul airport on Thursday and addressed those responsible: “We will hunt you down and make you pay.” https://t.co/YXINpuW0qb pic.twitter.com/B8b7vvRhi3
— The New York Times (@nytimes) August 27, 2021
دھماکوں میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن آبدیدہ ہوگئے۔
President Biden promised retribution against terrorists who carried out an attack outside the Kabul airport that killed 12 U.S. service members and dozens of civilians.
Here are key moments from his speech. pic.twitter.com/NubL4qNcLq
— The Washington Post (@washingtonpost) August 26, 2021
امریکی صدر نے ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کو ہیرو قرار دیتے ہوئے حملوں کے ذمہ داروں سے بدلے لینے کا اعلان کیا۔
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حملہ آوروں کوہرگز معاف نہیں کریں گے، ہم یہ حملہ کبھی نہیں بھولیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے وقت پر، اپنی منتخب کردہ جگہ اور اپنے منتخب کردہ لمحے میں طاقت سے جواب دیں گے۔
جو بائیڈن نے کہا کہ میں اپنے ہر اقدام کے ساتھ اپنے مفادات اور اپنے لوگوں کا دفاع کروں گا۔
جو بائیڈن نے یہ بھی اشارہ دیا کہ اگر انہیں ضرورت محسوس ہوئی تو وہ افغانستان کو مزید فوجی امداد بھیج سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ جو چاہے کرے، اگر انہیں اضافی فورس کی ضرورت ہوئی تو میں انہیں دوں گا’۔
امریکی صدر کے بقول ان حملوں نے امریکی فوج کے اپنے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کو بڑھایا ہے، آج کابل میں جن فوجیوں کی جانیں گئیں وہ ہیروز اور ملک کی بہترین پیشکش تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج جو زندگیاں ہم نے کھو دی ہیں وہ آزادی، سلامتی، دوسروں اور امریکا کی خدمت کے لیے دی گئیں۔
ساتھ ہی انہوں نے کابل ایئرپورٹ کے باہر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے طالبان پر انحصار کرنے کا بھی دفاع کیا۔
جو بائیڈن نے کہا کہ ‘ہم ان کے ذاتی مفاد میں کام کرنے کے لیے ان پر اعتماد کر رہے ہیں اور جب ہم نے کہا ہے کہ ہم چلے جائیں گے تو یہ بھی ان کے مفاد میں ہے’۔
ان کا کہنا تھا ہمارے کمانڈروں کے پاس ابھی تک ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ داعش اور طالبان کے درمیان ملی بھگت ہے۔
امریکا کا مزید حملوں کا انتباہ
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی نے کہا ہے کہ داعش کی جانب سے مزید حملوں کے خطرے کے پیشِ نظر امریکی کمانڈرز کو الرٹ کردیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے لیے راکٹ یا بارود بھری گاڑی سے حملے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تیار رہنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، کچھ خفیہ اطلاعات طالبان کے ساتھ شیئر کی جارہی ہیں اور ان کے خیال میں کچھ حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
فرینک میکنزی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا مزید حملوں کے خطرے کے باوجود انخلا جاری رکھے گا، واضح رہے کہ افغانستان میں اب بھی تقریباً ایک ہزار امریکی شہری موجود ہیں۔
ایئرپورٹ کے اندر تعینات ایک مغربی سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ انخلا کی پروازوں کی رفتار جمعہ کے روز تیز ہوگئی ہے اور امریکی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ایئرپورٹ کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
گزشتہ 12 روز کے دوران مغربی ممالک ایک لاکھ افراد کا انخلا کرچکے ہیں لیکن وہ تسلیم کرتے ہیں کہ رواں ماہ کے اختتام پر جب آخری امریکی فوجی بھی روانہ ہوجائے گا اس کے بعد بھی ہزاروں افراد رہ جائیں گے۔
متعدد ممالک کا کہنا ہے کہ شہریوں کا انخلا اختتام پذیر ہوچکا ہے اور ان کا آخری فوجی بھی افغانستان سے نکل گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C