کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ کے دو دہشت گردوں کو قید و جرمانے کی سزا
👁️ 112 بار دیکھا گیا
کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ کے دو دہشت گردوں کو قید و جرمانے کی سزا
لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر تین نے دو مختلف مقدمات میں کالعدم جماعت لشکرِ طیبہ کے دو ارکان لقمان شاہ اور مسعود الرحمٰن کو 15، 15 سال قید اور فی کس ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دی ہیں۔
ملزمان پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے اور غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی رقم سے جائیدادیں بنانے کا الزام ہے۔
لقمان شاہ اور مسعود الرحمٰن کو محکمہ برائے انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔
دونوں افراد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے تھے۔
مجرمان کے خلاف کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت نمبر تین میں جاری رہی۔ ہفتے کو مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جج نے دونوں ملزمان کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے دو الگ الگ مقدمات میں مجموعی طور پر 15، 15 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔
فیصلے کے مطابق دونوں افراد کو الگ الگ مقدمات میں دفعہ 11-ایف کے تحت ایک سال، دفعہ 11-این کے تحت پانچ سال، دفعہ 11-آئی کے تحت 50 ہزار روپے جرمانہ، دفعہ 11-این کے تحت پانچ سال، دفعہ 11-ایچ کے تحت 50 ہزار روپے جرمانہ، دفعہ 11-این کے تحت پانچ سال قید اور دفعہ 11-جے کے تحت 50 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
فیصلے کے مطابق دونوں ملزمان پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کے لیے رقوم اکٹھا کرنے اور اِن رقوم سے جائیدادیں بنانے کا جرم ثابت ہوا ہے جب کہ دونوں ملزمان اِن جائیدادوں سے حاصل کی گئی رقوم سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کیا کرتے تھے۔
محکمہ برائے انسدادِ دہشت گردی پنجاب کے ترجمان اِس فیصلے کو اہم قرار دے رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق اِس فیصلے سے دہشت گردوں کو اُن کی کارروائیوں سے روکنے میں مدد ملے گی۔
لشکرِ طیبہ کو جماعت الدعوۃ کی خالق جماعت کہا جاتا ہے۔ دونوں جماعتوں کو اقوامِ متحدہ نے دہشت گرد قرار دیا ہے۔ دونوں جماعتوں پر مختلف پابندیاں بھی عائد ہیں۔
ان دونوں جماعتوں کے سربراہ حافظ محمد سعید بھی اِن دِنوں مختلف مقدمات کے تحت ملنے والی سزاؤں کے باعث جیل میں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و سازوسامان برآمد
04/November/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مردان میں پولیس انسپکٹر پراسرار طور پر لاپتہ، گاڑی رنگ روڈ سے مل گئی، مبینہ اغوا کا خدشہ
04/November/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہینِ مذہب کیس میں سزا یافتہ شخص کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
04/November/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
لکی مروت: پولیس مقابلے میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک، زخمی ساتھی فرار، اسلحہ اور مشتبہ سامان برآمد
04/November/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
کرم: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشتگرد ہلاک
04/November/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: یادگارِ شہداء پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار
04/November/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26432 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15668 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11972 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9335 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7584 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5577 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C