کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا ہیلی کاپٹر تباہ، پاکستانی افسران سمیت 8 اہلکار ہلاک
👁️ 108 بار دیکھا گیا
کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا ہیلی کاپٹر تباہ، پاکستانی افسران سمیت 8 اہلکار ہلاک
نیو یارک + راولپنڈی (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ امن مشن کانگو میں پاکستانی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایوی ایشن یونٹ کو یو این امن مشن کانگو میں حادثہ پیش آیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن کا پوما ہیلی کاپٹر گر گیا جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی افسران و جوان ہلاک ہوئے۔
ترجمان پاکستانی فوج کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، پائلٹ میجر سعد نعمانی، معاون پائلٹ میجر فیضان علی، فلائٹ انجینئر سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، لانس حوالدار محمد جمیل بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
جبکہ حادثے میں کریو چیف حوالدار محمد اسماعیل اور گنر لانس حوالدار محمد جمیل بھی ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن ہیلی کاپٹر کے حادثے میں مجموعی طور پر 8 افراد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ یو این امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہے اور پاکستان عالمی امن و سلامتی کیلئے یو این امن مشنز میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15533 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9123 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5146 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C