کراچی: 5 سال سے لاپتہ متحدہ کارکن شاہد کلیم کی تشدد شدہ لاش برآمد
👁️ 35 بار دیکھا گیا
کراچی: 5 سال سے لاپتہ متحدہ کارکن شاہد کلیم کی تشدد شدہ لاش برآمد
کراچی (ڈیلی اردو) پانچ سال سے لاپتا لیاقت آباد کے رہائشی متحدہ کارکن شاہد کلیم کی سرجانی ٹاؤن سے تشدد زدہ لاش ملی، شاہد 2016ء میں ٹیلی فون کال پر گھر سے نکلا تھا اور کبھی واپس نہ آیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے ایک لاش ملی ہے جس کی شناخت لیاقت آباد کے رہائشی شاہد کلیم کے نام سے ہوئی جو کہ ایم کیو ایم کا کارکن تھا اور چار سال قبل لاپتا ہوگیا تھا۔
اہل خانہ کے مطابق شاہد کلیم موبائل فون کی رپیئرنگ کا کام کرتا تھا، 9 دسمبر 2016ء کو وہ گھر میں موجود تھا کہ ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی وہ باہر گیا اور دوبارہ کبھی واپس نہیں آیا۔ شاہد نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔
شاہد کی اہلیہ عالیہ نے اس سلسلے میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو آگاہ بھی کیا جبکہ گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی، 13 اپریل 2019ء کو سپر مارکیٹ تھانے میں عالیہ کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 78/2019 بجرم دفعہ 365/34 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، ایف آئی آر میں بھی اس کی گمشدگی کی تاریخ 9 دسمبر 2016ء درج ہے۔
اہل خانہ نے مزید بتایا کہ شاہد 1991ء میں لانڈھی میں رونما ہونے والے میجر کلیم کیس میں بھی نامزد تھا۔ لاش کی اطلاع پر وہ عباسی شہید ہسپتال پہنچے تو شاہد کلیم کی لاش پر تشدد کے نشانات تھے۔
شاہد کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، تحقیقات کی جائیں، متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ لیاقت آباد ٹاؤن کے کارکن شاہد کلیم کو 8 دسمبر 2016ء کو گرفتار کیا گیا اور آج تقریبا پانچ سال کے بعد ان کی لاش سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے برآمد ہوئی، 5 سال تک شاہد کلیم کے خلاف نہ تو کوئی عدالتی کارروائی ہوئی اور نہ ہی انھیں عدالت میں پیش کیا گیا اور آج تشدد کے ذریعے انھیں ماورائے آئین اور قانون قتل کیا گیا۔
کراچی میں ایم کیوایم کے کارکن شاہد کلیم کو بیدردی سے ماورائے عدالت قتل کردیاگیا
شاہدکلیم کو پولیس، رینجرزاور سرکاری ایجنسیوں نے 9 دسمبر 2016ء کولیاقت آباد میں ان کے گھرسے گرفتار کرکے غائب کردیاتھا#JusticeForShahidKaleem pic.twitter.com/fYhFFapCAi
— MQM (@OfficialMqm) December 6, 2020
ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ آج ہم آئین اور قانون کی بالادستی کی بات تو کرتے ہے لیکن شاہد کلیم کا قتل حکومتوں کے دعوے کے برخلاف ہے، پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ہر شہری کو جزا اور سزا کے لیے صاف اور شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے لیکن بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایسا نہیں ہوا۔
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے شاہد کلیم کے سوگوار سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد کی گرفتاری سے لے کر ماورائے عدالت قتل کے واقعے کی اعلی سطح پر عدالتی تحقیقات کی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C