کراچی: 7 محرم کے جلوس کا عَلم بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا، 4 عزادار جاں بحق، 3 زخمی
👁️ 134 بار دیکھا گیا
کراچی: 7 محرم کے جلوس کا عَلم بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا، 4 عزادار جاں بحق، 3 زخمی
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں 7 محرم الحرام کے جلوس کا عَلم بجلی کے تاروں میں ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 4 عزادار جاں بحق ہوگئے۔
گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں واقع امام بارگاہ کے قریب 7 محرم الحرام کے جلوس کیلئے ’علم‘ تیار کیا جارہا تھا کہ اس دوران علم بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا۔
علم تاروں سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 عزادار کرنٹ سے جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ریسکیو اداروں اور مقامی پولیس نے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت محمد علی، حاجی آغا، 13 سالہ خاصخیلی اور 18 سالہ سونو شاہ ذیب سے کر لی گئی ہے۔
زخمی افراد میں سمیر جس کی عمر 14 سال، افضل آغا عمر جس کی عمر 22 سال اور محسن شاہ جس کی عمر 19 سال ہے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اور لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے بھٹائی آباد میں پیش آنے والے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ علم کے بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے سبب حادثہ پیش آیا، شہری جلوس کے دوران خصوصی احتیاط برتیں، بجلی کے تار قواعد و ضوابط کےمطابق نصب کئے جاتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C