کراچی: ایس آر اے کے حملے میں سابق رینجرز انسپکٹر ہلاک
👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی: ایس آر اے کے حملے میں سابق رینجرز انسپکٹر ہلاک
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے سچل میں دہشتگردوں نے ایک دکان پر دستی بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سابق رینجرز انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع شرقی کے مطابق سچل بلاول گوٹھ میں دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور حملے میں رینجرز کا ریٹائرڈ انسپکٹر عاشق موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم سندھودیش روولیوشنری آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ایس آر اے کے ترجمان سوڈھو سندھی نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پنجابی قبضے اور جاری ریاستی آپریشن کے خلاف آج کراچی، سچل کے بلال گوٹھ میں سابق رینجرز آفیسر اور علاقائی مخبری و رینجرز آپریشن کے سرغنہ عاشق کو دستی بم حملے میں مارنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں پاکستانی فورسز کے جاری ریاستی آپریشن میں جو بھی مقامی جاسوس ایجنٹ مخبری اور سہولت کاری میں ملوث ہیں، گویا وہ سندھی ہو یا غیر سندھی ان سب کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4599 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C