کراچی: بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے مبینہ طور پر تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار
👁️ 48 بار دیکھا گیا
کراچی: بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے مبینہ طور پر تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی پولیس نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے ایک مبینہ تربیت یافتہ دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
کیماڑی کے ایس ایس پی فدا حسین نے بتایا کہ ‘حساس ادارے کے اہلکاروں اور پولیس نے مل کر اتحاد ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کی اور ملزم منصور علی عرف انیل کو حراست میں لیا’۔
سینئر افسر نے دعویٰ کیا کہ ‘حراست میں لیا گیا ملزم کالعدم سندھ انقلابی فوج (ایس آر اے) سے وابستہ ہے جسے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی حمایت حاصل ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ را، ایس آر اے کے ذریعے پاکستان میں دہشت پھیلانے میں ملوث ہے جس کا سربراہ اصغر شاہ بھارتی ایجنسی سے رابطے میں ہے’۔
ایس ایس پی کیماڑی کا خیال ہے کہ ایس آر اے کا مقصد سی پیک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کی تحویل میں سے ایک کلوگرام دھماکا خیز مواد، لینڈ مائنز اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔
پولیس کے بیان کے مطابق ‘را’ برسوں سے پاکستان میں انتشار پھیلانے میں مشغول ہے اور حال میں بھارتی ایجنسی متاثر کن عمر کے افراد کو یا لالچی لوگوں کو اپنے ایجنڈے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایک گروہ سندھی قوم پرست جماعتوں کا نام لے کر سندھ کے شہروں میں تخریب کاری کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا رہنما اصغر شاہ ہے۔
حساس اداروں کی اطلاع کے مطابق اصغر شاہ ملک سے فرار ہوچکا ہے اور ‘را’ کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘اصغر شاہ بھارت کے کہنے پر ملک میں دہشت گردوں کو اہداف اور اسلحہ اور دھماکا خیز مواد مہیا کرتا ہے اور اسے بلوچ قوم پرست گروہوں کی بھی حمایت حاصل ہے’۔
انہوں نے بتایا کہ ‘ان تمام سرگرمیوں کے لیے را فنڈز مہیا کررہی ہے’۔
اصغر شاہ کی زیرقیادت یہ گروپ سی پیک سے متعلق منصوبوں، حساس تنصیبات، ریلوے لائنز اور آئی ای ڈی سے گیس پائپ لائنز پر حملہ کرنا، شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنانا اور رینجرز کی موبائل اور اہلکاروں کے خلاف دستی بم حملے جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘حال ہی میں اس گروپ نے اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں جن کا مقصد صرف پاکستان کو بدنام کرنا ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کو تنہا رکھنا ہے’۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C