کراچی: سابق چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی کے بیٹے کے رہائش گاہ پر فائرنگ
👁️ 82 بار دیکھا گیا
کراچی: سابق چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی کے بیٹے کے رہائش گاہ پر فائرنگ
کراچی (ویب ڈیسک) ڈیفنس خیابان راحت میں واقع سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی کے بیٹے کے رہقئش گاہ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے باعث ڈرائیور زمین پر گرنے سے زخمی ہو گیا جبکہ محافظ کی فائرنگ پر ملزمان فرار ہو گئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے بیٹے افنان سعید الزماں صدیقی ایڈووکیٹ نے پولیس کو تحریری درخواست جمع کرادی جس میں واقعے کو زمین پر قبضے کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم ایک تھا اور موٹرسائیکل پرسوار تھا پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس نے جائے وقوع سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے بیٹے افنان صدیقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ والد کی وفات کے بعد 76 ٹاؤن اسلام آباد میں ساڑھے 3 ایکٹر پلاٹ الاٹ ہوا تھا اور 2018 میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ جب اسلام آباد میں اس پلاٹ پر پہنچے تو وہاں موجود عرفان اللہ کنڈی نامی شخص نے ان پر اور ان کی والدہ پر براہ راست فائرنگ کی اور وہ وہاں سے بڑی مشکل سے نکل کر تھانے پہنچے اور اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔
افنان صدیقی نے بتایا کہ عرفان اللہ کنڈی ان کی والدہ کو فون کالز کر کے کہتا تھا کہ اسلام آباد اور کراچی کی پراپرٹی انہیں دے دو اور جو رقم دیں وہ رکھنی پڑے گی ورنہ جان سے ہاتھ دھونی پڑے گا۔
افنان صدیقی نے بتایا کہ عرفان اللہ کنڈی کے بھانجے بھتیجے قریب ہی رہائش پذیر ہیں اور اکثر گھر پر فائرنگ کرواتے ہیں انہیں عرفان اللہ کنڈی کی جانب سے جان کا خطرہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C