کراچی سے سندھ ریولوشن آرمی کا دہشت گرد گرفتار
👁️ 47 بار دیکھا گیا
کراچی سے سندھ ریولوشن آرمی کا دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) وفاقی حساس ادارے کی مدد سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے موسمیات چورنگی یونیورسٹی روڈ کے قریب سے کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر کے دستی بم برآمد کرلیا۔
کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سندھ ریوولوشن آرمی کے دہشت گرد سجاد عرف ببلو ولد غلام عباس سے دستی بم برآمد ہوا ہے۔ ملزم نے دوران تربیت دہشت گردی اور خود کار ہتھیار چلانے میں مہارت حاصل کی۔
ملزم نے 19جون 2020 کو لیاقت آباد میں رینجرز موبائل پر دستی بم حملے میں معاونت کی تھی، حملے میں ایک شخص ہلاک اور رینجرز کے جوان سمیت 7 افراد زخمی ہوئے تھے، 8 جولائی 2020 کو ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے سچل میں رینجرز کے ریٹائرڈ افسر ملک عاشق کی بسم اللہ بیکری پر حملہ کیا جس میں رینجرز کے رٹائرڈ افسر ملک عاشق ہلاک ہوگئے تھے۔
گرفتار ملزم بتایا کہ اس کے ساتھی جاوید مینگریو نے بتایا کہ قیادت کا حکم ہے کہ 14 اگست کو حملے کرنے ہیں، منصوبہ بنایا کہ کورنگی صنتعی ایریا سے چینی انجینئرزکی وین گزرتی ہے اس پر بھی حملہ کرنا تھا لیکن سیکیورٹی داروں کے چھاپوں کی وجہ سے روپوش ہوگئے۔
ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ نیاز لاشاری کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا حکم ملا، ملزم اور اس کے ساتھیوں جاوید منگریو اور بشیر شرکی محمد خان گوٹھ میں ملاقات ہوئی اور منصوبہ بنا کہ ایئرپورٹ کے قریب ملیر کینٹ کے قریب رینجرز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنا ہے مگر جاوید منگریو کی جانب سے دستی بم فراہم نہ کرنے پر حملہ ملتوی کردیا تھا اور 3 روز بعد لیاقت آباد میں رینجرز موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ تنظیم کی اعلیٰ قیادت سجاد شاہ عرف سوڈھو سندھی کی ہدایت پر کراچی میں موجود (ایس آر اے ) کی مختلف ٹیموں کو ہدایت کی دی گئی ہے کہ 14 اگست کی ریلیوں پر دستی بم، بوتل بم اور فائرنگ کرنی ہے جس سے ہلاکتیں ہوں گی تاہم ساتھیوں کی گرفتاری کہ وجہ سے یہ منصوبہ بھی ناکام ہوگیا، تمام وارداتوں میں ملزم اپنے دیگر ساتھیوں بشیر شر، سجاد مینگریو، سجاد منگنجیو، جاوید مینگریو، امام بخش عرف اڈوانقلابی، سارنگ عرف سہیل میرانی انیس تونیو، سجاد شاہ عرف سوڈھو سندھی بھی بلواسطہ شامل رہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C