کراچی سے کالعدم تنظیم سپاہ محمد کے 2 دہشت گرد گرفتار
👁️ 53 بار دیکھا گیا
کراچی سے کالعدم تنظیم سپاہ محمد کے 2 دہشت گرد گرفتار
کراچی (طلعت عباس شاہ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے باغ کورنگی میں خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سپاہ محمد زینبون بریگیڈ گروپ کے دو مبینہ دہشت گردوں کرار حسین عرف پٹھان اور کامران حیدر عرف کامی کو گرفتار کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان جید علما اور سپاہ صحابہ کے درجنوں کارکنوں کے قتل میں ملوث ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دنوں دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انھوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جامعہ بنوریہ ٹاؤن کے شیخ الحدیث مولانا یوسف لدھیانوی، مفتی نظام الدین شامزئی، شیر شاہ میں مفتی محمود، 2001ء میں کشمیر روڈ پر سپاہ صحابہ کے 8 کارکنوں، 2014ء میں ملیر کھوکھرا پار کے علاقے میں تنویر اور توصیف سمیت درجنوں افراد کو قتل کیا۔
دونوں دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ان کا تعلق کالعدم سپاہ محمد آغا حسین گروپ سے ہے، انھیں مالی امداد آغا حسین دیتا تھا، ہر واردات کے بعد 2 سے 4 لاکھ روپے ملتے تھے، رقم ملنے کے بعد اندرون سندھ یا پھر پنجاب فرارہو کر کئی مہینوں تک روپوشی کی زندگی گزارتے تھے تاکہ پولیس کی گرفت سے بچ سکے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان نے یہ بھی بتایا کہ آغا حسین کی ہدایت پر ہی ناگن چورنگی کے قریب شاہد آٹوز کے مالک شاہد، 2007ء میں ملیر محبت نگر جماعت اسلامی کے ایم ایم اے واصف عزیز اور 2007ء میں شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ کرکے مدثر نامی نوجوان کو قتل کیا۔ جب کہ تاجر عبدالرزاق ٹیسٹی والے کو سپاہ صحابہ کو مالی سپورٹ کرنے پر نشانہ بنایا۔
سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق دہشت گرد پڑوسی ملک سے اسلحہ چلانے اور بم بنانے کے تربیت حاصل کر چکے ہیں اور دہشت گرد انتہائی ہوشیار اور متضاد بیان بھی دیتے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جب کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C