کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 2 بھائیوں سمیت لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد گرفتار
👁️ 53 بار دیکھا گیا
کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 2 بھائیوں سمیت لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) پولیس نے کراچی کے علاقے ملیر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناکر 2 سگے بھائیوں سمیت لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکہ خیزمواد، بال بیرنگ، 2 دستی بم سمیت بارود میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیخ محمد معین، ارباز عرف مسلم اور اریب عرف بلال شامل ہیں، ملزمان افغانستان سے تربیت حاصل کرکے آئے تھے۔ ان سے دو دستی بم، تین لیپ ٹاپ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
ایس پی عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزم شیخ محمد اور ارباز دہشتگرد ممتاز عرف فرعون کے بھائی ہیں جو چند برس پہلے سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہوکر افغانستان چلا گیا تھا، ملزمان قتل، اقدام قتل اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم، 3 ڈیوائس، 90 گرام دھماکہ خیز مواد، 1005 بڑے بال بیرنگ، 25 کلو مختلف سائز کی کیلیں اور دیگر سامان برآمد کیا۔
تینوں دہشت گرد شہر میں بڑی تخریب کاری کے لیے جمع ہوئے تھے جن کا منصوبہ ناکام بنا دیا، گرفتار دہشت گرد شیخ محمد معین الدین 2013 میں اپنے بھائی ممتاز عرف فرعون کے ساتھ گرفتار ہوا تھا۔ شیخ معین الدین ضمانت پر رہا ہونے کے بعد افغانستان بھاگ گیا تھا جہاں اس نے دہشت گردی کی 45 دن تک تربیت حاصل کی تھی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد شیخ محمد معین نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ 2007 میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی میں شامل ہوا تھا، دونوں بھائیوں کو 2013 میں ان کے تیسرے ساتھی احمد عرف منا سمیت سی ٹی ڈی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر وارداتوں میں گرفتار کیا تھا، گرفتار دہشت گرد اریب عرف بلال نے 2019 میں اورنگی ٹاون کے علاقے میں 2 پولیس اہلکاروں اللہ ڈنو اور احمد علی کو قتل کیا تھا اور افغانستان بھاگ گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C