کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار
👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 2 جولائی 2020ء کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے کارکن عاصم محمد خان کو قتل کر دیا گیا تھا۔قتل کی ایف آئی آر پولیس اسٹیشن شریف آباد میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ اس اندھے قتل میں ملوث ملزمان سید نعیم حیدر عرف بڑا اور محمد دانش اقبال عرف ہکلہ کو 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور کا پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جس کی فرانزک رپورٹ اور موقع واردات سے ملنے والے خول سے تصدیق ہوگئی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم سید نعیم حیدر عرف بڑا نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سندھ رینجرز کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے بارے میں فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیں، آپ کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C