کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، لشکر جھنگوی کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 شدت پسند گرفتار
👁️ 250 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، لشکر جھنگوی کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 شدت پسند گرفتار
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر سمیت چار ملزمان کو سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی پولیس مخبروں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر حالیہ ٹارگٹ کلنگز کے سلسلے میں کی گئی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ہٹ مین امین عرف منا قاسم رشید گروپ کا کارندہ ہے اور اس سے قبل بھی دہشت گردی کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں اس نے اعتراف کیا کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس مخبروں اور شیعہ نوجوان عادل حسین کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہلاک کیا، جبکہ وہ ’سپاری‘ لے کر بھی ہلاکت کرتا تھا۔
دیگر گرفتار شدت پسندوں کی شناخت عاصم احمد، زین العابدین اور محمد افروز کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان سے چار پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں دہشت گردی اور سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمان نے حال ہی میں اورنگی ٹاؤن میں پولیس مخبر سمجھے جانے والے شہباز خان اور اقبال مارکیٹ میں مخالف فرقے کے عادل حسین کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C