کراچی میں صحافی امتیاز میر پر فائرنگ، بھائی سمیت زخمی، لشکرِ ثاراللہ نے ذمہ داری قبول کر لی
👁️ 956 بار دیکھا گیا
کراچی میں صحافی امتیاز میر پر فائرنگ، بھائی سمیت زخمی، لشکرِ ثاراللہ نے ذمہ داری قبول کر لی
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے معروف صحافی امتیاز میر پر قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے بھائی محمد صالح سمیت زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گذشتہ شب ملیر کالا بورڈ کے قریب پیش آیا، جب امتیاز میر اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے۔ اسی دوران موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس وقت گاڑی ان کے بھائی محمد صالح چلا رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں امتیاز میر کو تین جبکہ محمد صالح کو ایک گولی لگی۔ دونوں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طور پر امتیاز میر کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔
تاہم ڈی آئی جی کراچی فرخ لنجار کے مطابق اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے ہسپتال میں زخمی صحافی سے ملاقات بھی کی اور بتایا کہ جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، جس کی مدد سے پولیس ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صحافیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
امتیاز میر ایک دہائی سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور سندھی چینل "آواز" اور اردو چینل "میٹرو" پر حالات حاضرہ کے پروگرام بھی کر چکے ہیں۔ وہ ان صحافیوں میں شامل تھے جنھوں نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ تاہم ڈی آئی جی فرخ رضا کا کہنا ہے کہ اس حملے کا اس دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ادھر ایک غیر معروف "الحسینی ریزسٹنس" کی ذیلی تنظیم "لشکرِ ثاراللہ" نے اسرائیل کے حامی صحافی امتیاز میر پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
ادھر "الحسینی ریزسٹنس" کی ذیلی تنظیم "لشکرِ ثاراللہ" نے اسرائیل کے حامی صحافی امتیاز میر پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تنظیم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے: “پاکستان میں صیہونی اثر و رسوخ کی کوئی جگہ نہیں۔ ان کے کسی بھی ایجنٹ یا سرگرمی کا مقابلہ کیا جائے گا اور اسے ختم کر دیا جائے گا۔ امتیاز میر کو صحافی کے طور پر پیش کیا گیا، مگر درحقیقت وہ صیہونی رژیم کے حامی، ان کے فنڈ سے چلنے والے اور ادارہ 'شرکہ' کے ملازم تھے۔ ان کا کام عوام کو گمراہ کرنا، ان کا ایجنڈا پھیلانا اور ہماری قوم کے حوصلے کو توڑنا تھا۔ ہم صیہونی رژیم کے کسی بھی ایجنٹ کو پاکستان میں آزادانہ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ ہماری سرزمین ہے اور ہم اس کا دفاع کریں گے۔ یہ امتیاز میر کے لیے آخری انتباہ ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C