کراچی میں پولیس اسٹیشن پریڈی پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی
👁️ 47 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اسٹیشن پریڈی پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں پولیس اسٹیشن پریڈی پر جمعہ کی رات دیر گئے دستی بم حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا نے نجی ٹی وی چینل ڈان کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے تھانے پر دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے تین پولیس اہلکار 36 سالہ ریاض احمد، 34 سالہ عامر ظفر اقبال اور 52 سالہ محمد ارشد زخمی ہوگئے۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ماہرین کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ یہ دستی بم کا حملہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے جنوبی ضلع میں دستی بم حملے یا تو کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) یا لیاری گینگز کی جانب سے کیے گئے تھے۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ لیاری کے گینگز پولیس پر دستی بم حملوں کے لیے بھی بدنام تھے، تاہم ماضی قریب میں ان کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کوئی بڑا حملہ نہیں کیا گیا۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ کالعدم بی ایل ایف کے علاوہ سندھو دیش ریوولیوشنری آرمی کے علیحدگی پسند عناصر کے ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے۔
ڈی آئی جی اسد رضا کا یہ بھی کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج نے حال ہی میں کراچی میں ویڈیوز بنائی ہیں اور شہر میں کچھ مشتبہ عسکریت پسندوں کو بھی پکڑا گیا ہے۔
انہوں نے یاد کیا کہ ماضی میں پریڈی پولیس کے دائرہ اختیار میں دہشت گردی کی تین بڑی وارداتیں بھی ہوئیں، 2014 میں ایک پولیس اہلکار اور ایک نجی شہری دہشت گردی کی کارروائی میں زخمی ہوئے تھے۔
2015 میں پولیس موبائل پر بم سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور کانسٹیبل ہلاک ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا تیسرا بڑا واقعہ مئی 2022 میں صدر کے علاقے داؤد پوتہ روڈ پر پیش آیا تھا، جہاں موٹرسائیکل میں بم نصب تھا، جس میں حال ہی میں ایک شہری ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C