کراچی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، ایران سے ہدایات لینے والے 2 بھتہ خور گرفتار
👁️ 31 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، ایران سے ہدایات لینے والے 2 بھتہ خور گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں پولیس اور رینجرز نے ایران سے ہدایات لینے والے دو مشتبہ بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان شہر میں بھتے سے متعلق سرگرمیوں کے لیے ایران میں مقیم اپنے ساتھیوں سے ہدایات لے رہے تھے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گارڈن میں خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نور محمد اور عیسیٰ نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان نے لیاری کی ٹمبر مارکیٹ میں الفاروق آئرن اسٹور کے مالک کو واٹس ایپ کے ذریعے فون کیا اور خود کو وصی اللہ لاکھو کی سربراہی میں قائم گینگ کا رکن ظاہر کر کے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔
بعد میں ملزمان نے اپنی ڈیمانڈ 50 ہزار روپے تک کم کر دی اور تاجر سے کہا کہ وہ اپنے ملازم کے ذریعے گارڈن گیٹ پر نقدم رقم بھیجے، اطلاع ملنے پر پیرا ملٹری فورس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دونوں مشتبہ افراد کو پکڑ لیا۔
تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہیں بھتہ خوری سے متعلق سرگرمیوں کے لیے ایران سے ہدایات مل رہی تھیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم عیسیٰ کا پورا خاندان گزشتہ تین سال سے ایران کے شہر چابہار میں مقیم ہے اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8867 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2484 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C