کراچی میں گرفتار دو ‘ایس آر اے’ کے اہم کمانڈروں سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست
👁️ 36 بار دیکھا گیا
کراچی میں گرفتار دو ‘ایس آر اے’ کے اہم کمانڈروں سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار شدت پسند تنظیم ‘سندھو دیش ریولوشنری آرمی’ (ایس آر اے) کے دو اہم کمانڈروں سے تفتیش کیلئے ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی عمر شاہد نے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کر دی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو جے آئی ٹی کے قیام کیلئے خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کمانڈر ممتاز سومرو اور جاوید منگریو متعدد دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کیلئے بی ایل اے کے دہشتگردوں کو اسلحہ فراہم کیا۔
انہوں نے درخواست کی کہ دہشت گردوں سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔
منگل کو کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سندھ کی کالعدم شدت پسند تنظیم ‘سندھو دیش ریولوشنری آرمی’ (ایس آر اے) کے دو اہم کمانڈروں ممتاز سومرو اور جاوید منگریو کو کراچی سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
ٹی ڈی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عمر شاہد اور سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سی ٹی ڈی عارف عزیز نے منگل کو کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گذشتہ روز ممتاز سومرو کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ طارق روڈ پر واقع غیر ملکی ریستوران کے مالک کی گاڑی پر مقناطیسی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دھماکا کرنا چاہ رہے تھے۔ ملزم کی نشاندہی پر ریستوران کے سامنے کھڑی کی گئی موٹر سائیکل سے ڈیوائس اور ریموٹ کنٹرول برآمد کرلیا گیا۔’ بعدازاں ملزم کی نشاندہی پر تنظیم کے ایک اور کمانڈر جاوید منگریو کو بھی گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ‘گذشتہ روز طارق روڈ سے ملنے والا بم اور چائنہ ٹاؤن سے ملنے والا بم ایک جیسا ہے، دونوں کو ممتاز سومرو نے بنایا۔’
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘ایس آر اے کی تمام سپورٹ افغانستان سے ہو رہی ہے اور اس تنظیم کا سربراہ اصغر شاہ افغانستان میں ہے، جن کا وہاں کی انٹیلی جنس ایجنسی سے رابطہ ہے۔ ممتاز سومرو خود افغانستان تربیت لینے گیا تھا اور ایس آر اے میں اصغر شاہ نے ہم خیال لوگوں کو ملا کر سیل بنایا ہے۔’
عمر شاہد نے مزید بتایا کہ سی ٹی ڈی وفاقی حکومت کو خط لکھے گی کہ افغان حکومت سے اس معاملے پر بات کی جائے۔ ان کا کہنا تھا: ‘آنے والے دو، تین دن میں مزید گرفتاریاں ہوں گی۔’
خیال رہے کہ کالعدم تنظیم سندھو دیش ریولوشنری آرمی کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں رینجرز اور چینی شہریوں پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔ دوسری جانب مذہبی تنظیموں بشمول لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ پر کیے گئے مختلف حملوں کی ذمہ داری بھی اس تنظیم نے قبول کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C