کراچی: پاکستان رینجرز کی کارروائی، بھتہ وصولی میں ملوث کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 2 اہم کارندے گرفتار
👁️ 81 بار دیکھا گیا
کراچی: پاکستان رینجرز کی کارروائی، بھتہ وصولی میں ملوث کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 2 اہم کارندے گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی ضلع غربی میں کارروائی کر تے ہوئے بھتہ وصولی میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 اہم کارندوں رشید عرف خان بابا عرف بلا اور اسماعیل عرف چپس والاکو گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان سوات انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ ملزم رشید عرف خان بابا عرف بلا گرفتاری کے ڈر سے سوات سے فرار ہو کر کراچی آگیا تھا اور کراچی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے بھتہ گروپ کے امیر سیف اللہ اور سلمان عرف ابرار جو کہ افغانستان مفرور ہیں کہ حکم پربھتہ وصولی کی کارروائیاں کرتا تھا جبکہ ملزم اسماعیل عرف چپس والا کراچی کا رہائشی ہے اور کالعدم کا سرگرم کارندہ اور سہولت کار ہے۔
ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں بھتہ وصولی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ وصولی کے لیے سہولت کاری میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان نے 20 اپریل 2019ء کو اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 فرید آباد میں 20 لاکھ روپے بھتہ نہ دینے کی وجہ سے پر چون کی دوکان کے مالک آصف الرحمان پر فائرنگ کی جس کے بعد پر چون کی دوکان کے مالک نے ملزمان کو ایک لاکھ روپے بھتہ دیا۔ واردات کی ایف آئی آر مو من آباد تھانے میں درج ہے۔
ملزمان نے 12 جون 2019 کو فرید آباد اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں رینٹ اے کار کے مالک اعجاز آفریدی کوغیر ملکی فون نمبر سے ایک کروڑ روپے بھتے کی ڈیمانڈر کی اور بھتہ نہ دینے پر اعجاز آفریدی کے گھر پر کفن، دھمکی آمیز خط اور راؤنڈز بھجوائے گئے جس کی ایف آئی آر تھانہ مومن آباد میں درج ہے۔
ملزمان نے 28 اگست 2019 کو شیر شاہ میں کباڑ کا کارو بار کرنے والے رومان نامی شخص کو غیر ملکی فون نمبر سے ایک کروڑ روپے بھتے کی ڈیمانڈ کی اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جس کی ایف آئی آر تھانہ مومن آباد میں درج ہے۔
ملزمان کے قبضے سے کارروائیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔
ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C