کراچی: پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما ٹارگٹ کلنگ میں قتل
👁️ 36 بار دیکھا گیا
کراچی: پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما ٹارگٹ کلنگ میں قتل
لاہور (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیپلز پارٹی کی سابق خاتون عہدیدار کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں 50 سالہ تبسم فاطمہ بروہی پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے فائرنگ کی۔
حکام کے مطابق مقتولہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ عہدیدار تھیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق واردات ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتی ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب تبسم فاطمہ کے قتل پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں پی پی پی شعبہ خواتین کراچی کی رہنما فاطمہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہےکہ وہ پارٹی کا سرمایہ تھیں، ان کا بہیمانہ قتل ناقابلِ معافی جرم ہے یقین ہے، فاطمہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پی پی پی شعبہ خواتین کراچی کی رہنما فاطمہ مسافر کے قتل کی شدید مذمت
فاطمہ مسافر پارٹی کا سرمایہ تھیں، ان کا بہیمانہ قتل ناقابلِ معافی جرم ہے: بلاول بھٹو زرداری @BBhuttoZardari
— PPP (@MediaCellPPP) August 7, 2021
بلاول بھٹو زرداری نے فاطمہ کے خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یقین ہے، فاطمہ مسافر کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری نے فاطمہ مسافر کے خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے
— PPP (@MediaCellPPP) August 7, 2021
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7395 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C