کراچی: گلشن اقبال کے اللہ نور اپارٹمنٹ میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی
👁️ 82 بار دیکھا گیا
کراچی: گلشن اقبال کے اللہ نور اپارٹمنٹ میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 کے اللہ نور اپارٹمنٹ میں دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں اب تک 5 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جن میں سے 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے رہائشی عمارت کا ایک حصہ گرگیا۔ دھماکا 4 منزلہ عمارت کے پہلے فلور پر ہوا۔ دھماکے سے متعدد فلیٹس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔ 4 منزلہ عمارت میں 105 فلیٹس ہیں۔ گراؤنڈ فلور پر بینک اور 2 فلیٹس بھی دھماکے سے تباہ ہوئے۔
رینجرز، پولیس، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ملبہ ہٹانے کیلئے بھاری مشینری طلب کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ مراد علی شاہ نے زخمیوں کیلئے فوری طبی امداد کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ابھی گزشتہ روز یعنی منگل کو ہی کراچی کے ایک اور گنجان آباد علاقے کیماڑی کی شیرین جناح کالونی کے ایک بس ٹرمینل کے داخلی حصے میں زور دار بم دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کی تفتیشی کارروائی کے بعد بتایا گیا تھا کہ بس ٹرمینل کے داخلی دروازے کے پاس دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل پر نصب تھا جس کے پھٹنے سے چھ افراد زخی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7395 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C