کراچی: گلشن مسکن چورنگی دھماکے میں خطرناک بارودی مواد کی موجودگی کا انکشاف
👁️ 69 بار دیکھا گیا
کراچی: گلشن مسکن چورنگی دھماکے میں خطرناک بارودی مواد کی موجودگی کا انکشاف
کراچی (ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی پر رہائشی عمارت میں ہونے والے پراسرار دھماکے میں بارودی مواد ٹی این ٹی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق رواں سال 21 اکتوبر کی صبح گلشن اقبال کے علاقے بلاک 7 مسکن چورنگی کے قریب واقع رہائشی اللہ نور اپارٹمنٹ کی پہلی منزل پر خوفناک دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے دھماکے کا مقدمہ الزام نمبر 2020/651 بجرم دفعہ 337اے ، 427 اور 322 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوع کے تفصیلی دورے اور معائنہ کے بعد دھماکے کو گیس لیکج کا دھماکا قرار دیا تھا تاہم پولیس نے دھماکے میں ہونے والے بڑے جانی و مالی نقصان پر اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔
پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سیل کر کے دیئے جانے والے نمونوں کی جانچ پڑتال کے لیے جامعہ کراچی میں واقع حسین ابراہیم جمال (ایچ ای جے) ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کمیسٹری بھجوائے تھے گزشتہ دنوں انویسٹی گیشن پولیس کو لیبارٹری رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں بارودی مواد ٹی این ٹی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے ہمیں دو پارسل بھیجے ایک پارسل کے نمونے میں خطرناک ٹی این ٹی بارودی مواد پایا گیا جبکہ دوسرے پارسل میں مٹی، گلاس اور دھات کے ٹکڑے پائے گئے۔
اس حوالے سے جب ایس پی انویسٹی گیشن جنید شیخ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ پولیس لیبارٹری رپورٹ سے 100 فیصد متفق نہیں، پولیس نے جائے حادثہ سے جمع شدہ نمونے اور رپورٹ کو مزید جانچ پڑتال کے لیے پنجاب فارنزک لیبارٹری بھجوا دیا ہے اور وہاں سے رپورٹ آنے کے بعد ہی دھماکے کی اصل وجہ کا تعین ہو سکے گا۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے سے متعلق سوئی سدرن گیس کمپنی سے بھی رپورٹ مانگی ہے جس کا پولیس کو انتظار ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کی رپورٹ میں بھی مزید حقائق سے پردہ اٹھ سکتا ہے تاہم سوئی گیس کمپنی پہلے بھی کئی بار اسے گیس دھماکا قرار دینے سے انکار کرچکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C