کرم حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر، تصاویر جاری
👁️ 95 بار دیکھا گیا
کرم حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر، تصاویر جاری
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے قبائلی ضلع کرم میں شیعہ مسافر گاڑیوں اور قافلوں پر حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری کردیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کرم میں 200 سے زیادہ افراد کے ہلاکت میں ملوث ہیں، دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں 30 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک مقرر کردیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق انتہائی مطلوب افراد میں کاظم عرف احمد کے سرکی قمیت 3 کروڑ مقرر کی گئی۔
دیگر مطلوب دہشت گردوں میں احمد اللہ 2 کروڑ، مکرم خان ڈیڑھ کروڑ، درویش وزیر ایک کروڑ، سیف اللہ، عثمان اور نور اللّٰہ کے سر کی قیمت ایک ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، دہشت گرد غیرملکی آقاؤں کی ایماء پر کرم میں فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث ہیں۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ جبکہ بچوں اور خواتین کے ہلاکت میں بھی ملوث ہیں، دہشت گردوں کے بارے میں اطلاع دینے والوں کو انعام دیا جائے گا۔
واضح رہے شورش زدہ ضلع کرم میں چند ماہ قبل بھی شیعہ سنی قبائل کے درمیان مسلح تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ بعد ازاں امن معاہدے کے بعد بھی دہشت گردوں نے کرم جانے والے امدادی قافلوں پر حملے کیے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4565 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2455 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C