کرم میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے اہل سنت قبائل کے 6 افراد ہلاک
👁️ 341 بار دیکھا گیا
کرم میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے اہل سنت قبائل کے 6 افراد ہلاک
پاراچنار/صدہ/واشنگٹن (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں دہشت گردوں نے ایک مسافر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اہل سنت چمکنی اور منگل قبائل سے تعلق رکھنے والے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی صبح پاراچنار سے تقریباً 20 کلومیٹر دور محورہ کے مقام پر پیش آیا، جب دڑادار سے صدہ جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ ایک ایسے علاقے میں ہوا جو اہل تشیع اکثریتی ہے۔
مقامی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر عامر نواز خان نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد اہل سنت قبائل سے تعلق رکھتے تھے۔ حکام کے مطابق واقعے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
ضلعی پولیس افسر ملک حبیب کے مطابق فائرنگ کے بعد لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری، بشمول ایس پیز آپریشن، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، کرم ملیشیا اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے جدید ہتھیاروں اور ڈرون کیمروں کی مدد سے آپریشن میں حصہ لیا۔ اس دوران احمد خان کلے اور قریبی علاقوں سے 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
حکام کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں وادی کرم میں شیعہ اور سنی گروپوں کی جانب سے چار افراد کو اغوا کے بعد ہلاک کیا جا چکا ہے۔
اس علاقے میں ایرانی حمایت یافتہ زینبیون بریگیڈ اور سنی عسکریت پسند گروہ العائشہ بریگیڈ فعال ہیں، جسے لشکر جھنگوی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی پشت پناہی حاصل ہے۔
مقامی اور سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گروہوں کو بالترتیب انجمن حسینیہ اور انجمن فاروقیہ کی سرپرستی حاصل ہے، اور جب تک ان مراکز کے ذمہ داران کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی جاتی، کرم میں فرقہ وارانہ کشیدگی برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C