کرم میں شیعہ سنی قبائل کے درمیان جھڑپیں جاری، 16 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
👁️ 87 بار دیکھا گیا
کرم میں شیعہ سنی قبائل کے درمیان جھڑپیں جاری، 16 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
پاراچنار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں شیعہ سنی قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر گزشتہ چار دنوں سے جاری جھڑپوں میں 16 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زمین کے تنازع پر جاری جھڑپوں کے دوران دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، مخالفین نے پاراچنار سٹی اور صدہ ٹاؤن سے ایک دوسرے پر راکٹ اور میزائل داغے۔ گھروں میں میزائل لگنے سے متعدد بچے بھی زخمی ہو گئے۔
گزشتہ دو دنوں کے دوران ہنگو اور اورکزئی اضلاع کے قبائلی جرگہ دونوں قبائل کے درمیان جنگ بندی کروانے میں ناکام رہا ہے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق بوشہرہ اور مالی خیل قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر یہ جھڑپیں گزشتہ چار دنوں سے جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ ان جھڑپوں کے دوران 16 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ پیواڑ، تری منگل، بالشخیل، کنج علی زئی بوشہرہ، ڈنڈر، بالش خیل، حار کلے، پیواڑ اور شپینہ شگہ گیدو کے علاقوں میں بھی جاری رہا، مسلسل فائرنگ کی وجہ سے ان اضلاع میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے باعث مین شاہراہ آمدورفت کے لئے بند ہے، جس سے اطراف کے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گزشتہ روز سے بوشہرہ، مالی خیل، گدو، مقبل، کنج علیزئی، خار کلے، بالش خیل میں سیز فائر کیلئے انتظامیہ کی کوششیں جاری ہیں، تاحال انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔
ذرائع کے مطابق حالات کافی کشیدگی اختیار کر چکے ہیں مگر تاحال فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
کرم کے ڈپٹی کمشنر عبداللہ محسود نے کہا ہے کہ ہنگو اور اورکزئی اضلاع کے مشترکہ قبائلی جرگہ کی جانب سے دونوں قبائل کے درمیان جنگ بندی اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے جائیداد کے تنازع پر بوشہرہ میں شروع ہونیوالی جھڑپ مختلف علاقوں میں پھیل چکی ہے۔
کشیدہ صورتحال کے باعث مین شاہراہ آمدورفت کے لئے بند ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C