کرم میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچے ہلاک
👁️ 225 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچے ہلاک
صدہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے علاقے مناتو کے گاؤں وراستہ میلہ میں گزشتہ شب نامعلوم سمت سے داغا گیا مارٹر گولہ گلاب ماما نامی شخص کے گھر پر گرا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ بچے موقع پر ہلاک ہو گئے۔
ڈیلی اردو کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں میں 17 سالہ محمد صابر، 15 سالہ محمد اسامہ، 14 سالہ محمد قابل، 8 سالہ محمد ساجد اور 6 سالہ محمد صادق شامل ہیں۔
مارٹر گولہ لگنے سے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ صبح سویرے مقامی افراد بچوں کی لاشیں اٹھا کر مناتو مین روڈ پر ایف سی قلعے کے سامنے رکھ کر شدید احتجاج میں شریک ہوئے اور کہا کہ مسلسل گولہ باری سے بے گناہ شہری نشانہ بن رہے ہیں مگر کوئی ذمہ دار سامنے نہیں آتا۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ اس سے قبل بھی گھروں اور مساجد پر نامعلوم سمت سے مارٹر گولے فائر کیے گئے مگر آج تک کسی کو جوابدہ نہیں ٹھہرایا گیا۔
مقامی مشران اور سیکیورٹی حکام کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث عناصر کو سخت سزا دلائی جائے گی جبکہ حکام نے متاثرہ خاندان کو معاوضہ اور تباہ شدہ گھر کی دوبارہ تعمیر کا وعدہ بھی کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک
21/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع ابیئی خطے میں بازار پر ڈرون حملہ، ہلاکتیں 153 ہو گئیں
21/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
پاکستان میں لاپتا افراد کے 11 ہزار سے زائد کیسز میں سے 9,596 حل ہونے کا دعویٰ، 1,439 تاحال زیرِ تفتیش
21/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9276 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7536 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5492 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C