06/May/2025

کرم واقعات میں منظم گروہ ملوث ہے، فسادات میں‌ملوث 125 افراد گرفتار ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا

👁️ 59 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرم واقعات میں منظم گروہ ملوث ہے، فسادات میں‌ملوث 125 افراد گرفتار ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا

کرم واقعات میں منظم گروہ ملوث ہے، فسادات میں‌ملوث 125 افراد گرفتار ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا

پشاور(ڈیلی اردو ) آئی جی خیبرپختونخوا کی جانب سے کرم فسادات میں ملوث 125 افراد کی گرفتاری کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ ان زیر حراست دہشتگردوں سے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ کرم فسادات میں ملوث 125 افراد کی گرفتاری کے بعد انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کرم میں حالیہ فسادات اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تقریباً 125 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جو کہ جرائم اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، اور ان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ حالیہ دہشت گردی کے متعدد واقعات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جن میں علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات شامل ہیں، ان واقعات میں ایک منظم گروہ ملوث ہے، اور پولیس کو ان گروہ کے افراد کے موبائل نمبرز تک رسائی حاصل ہوئی ہے، جس سے ملزمان تک پہنچنے کی کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔

ذوالفقار حمید نے مزید بتایا کہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں تاکہ ان کی گرفتاری میں مزید تیزی لائی جا سکے، دہشت گردی کی کارروائیوں کے خاتمے اور امن قائم کرنے کے لیے پولیس اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C