کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
👁️ 54 بار دیکھا گیا
کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
کرک (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے بہادرخیل کے پہاڑوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کر کے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے اور علاقے میں سیکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں پرکاری ضرب لگانے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، بہادرخیل کرک پہاڑوں میں سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔
آپریشن کے نتیجے میں انار بانڈہ، تنگی ڈاگ اور دیگر مقامات پر ناکے قائم کر دیے گئے۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کی سرزمین پر دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، یہ آپریشنز دہشت گردوں کے لیے دو ٹوک پیغام ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ عرصے کے دوران دہشتگردی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے تناظر میں پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ کو طلب کیا تھا۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا تھا جس میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی اور انسداد دہشتگری کے لیے قومی اتفاق کی ضرورت پر زور دیا گیا جب کہ سیاسی وعسکری قیادت دہشت گردی کو تمام شکلوں میں ختم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور ہر آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 251 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8834 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4571 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C