کرک میں چیک پوسٹ پر دھماکا، ایک پولیس اہلکار شدید زخمی
👁️ 62 بار دیکھا گیا
کرک میں چیک پوسٹ پر دھماکا، ایک پولیس اہلکار شدید زخمی
کرک (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں کاشو پل پولیس چیک پوسٹ پر بارودی مواد دھماکہ ہوا ہے جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کرک بنوں روڈ پر کاشو پل پولیس چیک پوسٹ میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس سے ایک پولیس اہلکار آصف رحمان شدید زخمی ہوا ہے جسکو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس چیک پوسٹ رات کو پولیس اہلکار خالی کرکے چوکی چلے جاتے ہیں اسی کا فائدہ اٹھا کر نامعلوم افراد نے رات کو چیک پوسٹ کے اندر بارودی مواد نصب کیا تھا اور صبح پولیس اہلکار جب ڈیوٹی پر آئے تو بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C