02/April/2025

کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی بی ایل اے کے دہشت گردوں کی وارث بن گئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

👁️ 49 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی بی ایل اے کے دہشت گردوں کی وارث بن گئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی بی ایل اے کے دہشت گردوں کی وارث بن گئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بی ایل اے کے دہشت گردوں کی میتیں لینے اسپتال پہنچے اور خود کو ان کا وارث قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی وائی سی کے کارکنوں نے اسپتال میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور عملے پر تشدد کیا اور لاشیں زبردستی لے گئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں لاشیں صرف ورثاء کو دی جاتی ہیں، لیکن بی وائی سی نے احتجاج کے نام پر شہر میں توڑ پھوڑ کی، اسپتال کے کیمرے اور آپٹک فائبر تباہ کیے، جبکہ پوسٹ آفس اور بینک کے دروازے توڑ دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے، لیکن کسی کو املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے دوران 61 افراد کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاکہ صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔

واضح رہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 12 مارچ کو آپریشن کیا، جس میں 190 مسافروں کو بازیاب کرایا گیا اور 33 شدت پسند مارے گئے، جبکہ کارروائی میں 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C