28/April/2025

کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش بمبار سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

👁️ 58 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش بمبار سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش بمبار سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے درخشاں کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد گولی لگنے سے ہلاک ہوا جبکہ دوسرا دہشت گرد خودکش جیکٹ کے ذریعے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

کارروائی کے دوران جائے وقوعہ سے خودکش جیکٹ، دھماکہ خیز مواد اور جدید ہتھیار بھی برآمد کر لیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد شہر میں بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی نے علاقے کو کلیئر کرنے کے بعد مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C