کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
👁️ 29 بار دیکھا گیا
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے مبینہ دہشت گرد نصیب اللہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کا منصوبہ بنایا گیا۔
سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ دوران تحقیقات اس نے اپنے ساتھیوں کی موجودگی کا انکشاف کیا اور بتایا کہ انہوں نے جلد ہی کوئٹہ میں دہشت گردی کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک آپریشن کا منصوبہ بنایا گیا اور دہشت گردوں کی شناخت زیرحراست ملزم کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جو ایف آئی آر نمبر 2023-84 میں نامزد ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب پولیس، کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے رہی تھی تو دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور بھاگنے کی کوشش کی۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دو دہشت گردوں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن موٹرسائیکل پر موجود ٹیم نے احتیاطی اقدامات اٹھائے اور ردعمل دیا، مزید کہا کہ اضافی نفری طلب کی گئی اور بھاگنے والے دہشت گردوں کو قابو کیا گیا۔
مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ’گرفتار ملزم‘ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخمی کو تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، جس میں ایک خودکش جیکٹ، 5 دستی بم، دو پستول، ایک رائفل، دو موٹرسائیکلیں شامل ہیں۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد کچلاک میں ایگل اسکواڈ اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں اور کچلاک بائی پاس پر فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔
مزید بتایا گیا کہ یہ سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والوں کی بڑی کامیابی ہے کیونکہ ان کی کوششوں سے کوئٹہ کو دہشت گردی کے ایک اور حملے کرنے سے بچایا گیا، بیان کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ 2 ستمبر کو سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ اور واشوک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
اس سے قبل 31 اگست کو بلوچستان کے علاقے مہاجر کیمپ سرخاب پشین میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاعات پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا تھا۔
بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دہشت گردی کی مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C