کوئٹہ میں سی ڈی ٹی کی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار
👁️ 29 بار دیکھا گیا
کوئٹہ میں سی ڈی ٹی کی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی فورس سمیت دیگر سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا، کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد دہشتگردوں کے زیر استعمال کمپاونڈکی تلاشی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلے میں چار مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جن کی شناخت پشین سے تعلق رکھنے والے سیمع اللہ اور سراج الدین، مطیع اللہ مستونگ اور جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فضل الرحمٰن کے نام سے ہوئی’۔ مبینہ دہشتگردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان بتایا جاتا ہے۔
سی ڈی ٹی کے ترجمان کی جانب سے دو دہشت گردوں کے فرار ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ دہشتگرد فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں اور کوئٹہ میں مزید دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے اکٹھے ہوئے تھے جو سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے بعد ناکام بنادی گئی، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9108 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5099 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C