28/February/2025

کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 10 افراد زخمی

👁️ 54 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 10 افراد زخمی

کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 10 افراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعے کو بم دھماکے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عبداللہ عارف نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دھماکہ تین بج کر دس منٹ کے لگ بھگ جان محمد روڈ پر ہوا۔

متعلقہ علاقے کے ڈی ایس پی انورعلی کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے ایک موٹر سائیکل پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اسے جان محمد روڈ اور گیلانی روڈ کے سنگم پر کھڑا کیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد کو اس وقت اڑایا گیا جب سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریب میں سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں منتقل کیا گیا۔

ٹراما سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر ارباب کامران نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا دھماکے کے دس زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

انھوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی ایس پی انورعلی نے بتایا کہ دھماکے کے لیے دو سے ڈھائی کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا۔

دھماکے کی وجہ سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچنے کے علاوہ قرب و جوار کی دکانوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔

خیال رہے کہ جان محمد روڈ شہر کا گنجان آباد علاقہ ہے اور اس کا شمار شہر کے اہم تجارتی مراکز میں ہوتا ہے۔

دوسری جانب کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C