کوئٹہ میں پولیس اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد ہلاک، اہلکار سمیت 2 افراد زخمی
👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ میں پولیس اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد ہلاک، اہلکار سمیت 2 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ سریاب میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا اور اسکا ساتھی فرار ہو گیا۔
سریاب کے علاقے کلی ابڑو میں آج شام افطاری کے وقت دو نامعلوم دہشت گردوں نے ٹریفک کانسٹیبل عبدالمالک پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے، ایک راہگیر بھی فائرنگ کی زد میں آ گیا۔
دونوں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ ایس ایچ او سریاب جو علاقے میں گشت کر رہے تھے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دہشت گردوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہ پہنچ گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے مشکوک زخمی دہشت گرد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی اور نہ ہی کسی گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C