13/November/2020

کوئٹہ: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

👁️ 46 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کوئٹہ: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

کوئٹہ: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق خروٹ آباد تھانے کی موبائل اسپنی روڈ پر گشت کر رہی تھی کہ نامعلوم شرپسندوں نے پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جو موبائل کے عقبی حصے میں گر کر پھٹ گیا۔

دستی بم حملے کے نتیجے میں موبائل میں سوار 3 پولیس اہلکار سعادت اللہ، زوہیب ارشد، دلاور خان اور 2 راہگیر محمد اسماعیل اورعصمت اللہ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اسپنی روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے۔

جام کمال خان نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C