کور کمانڈر پشاور کا دورہ چترال، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ
👁️ 118 بار دیکھا گیا
کور کمانڈر پشاور کا دورہ چترال، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ
پشاور (ڈیلی اردو) کور کمانڈر پشاور نے کہا کسی بھی گروہ یا فرد کو امن و امان، سماجی و اقتصادی سرگرمیوں میں خل ڈالنے اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
پاکستانی فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے چترال کا دورہ کیا، ضلعی انتظامیہ، شہریوں اور شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی، دورہ کے دوران کور کمانڈر نے ضلعی انتظامیہ کے عہدداران اور عام شہریوں سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور کو چترال میں سکیورٹی کی صورتحال اور امن کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، ملاقات میں شرکاء کو بتایا گیا کہ امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کور کمانڈر پشاور نے کہا کسی بھی گروہ یا فرد کو علاقے میں امن، سماجی و اقتصادی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے نہیں دیا جائے گا۔
کورکمانڈر پشاور نے مزید کہا ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، چترال کے لوگوں کے تعاون سے دہشتگردوں کے حملے ناکام بنا رہے ہیں، دہشت گردوں کے پراپیگنڈا کو بھی ناکام بنایا جس کے لئے سب خراج تحسین کے مستحق ہیں، چترال میں عدم استحکام اور افراتفری پھیلانے کے خواہشمند عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا چترال کے لوگ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ امن کو یقینی بنائے گی، قدرتی حسن سے مالامال چترال کی سرزمین میں مکمل امن ہے، سیاح افواہوں پر یقین نہ کریں اور چترال آئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور سے ملاقات میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ، کمشنر مالاکنڈ اور ڈی پی او چترال بھی موجود تھے، کور کمانڈر پشاور نے شہداء کی فیملیز سے بھی ملاقات کی اور ان کے صبر اور جذبہ کو سراہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9160 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5215 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C