کورونا وائرس: اسلام آباد تبلیغی اجتماع ملتوی
👁️ 168 بار دیکھا گیا
کورونا وائرس: اسلام آباد تبلیغی اجتماع ملتوی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کردیا گیا۔
حکومت سے مشاورت کے بعد تبلیغی اجتماع کی مرکزی شوریٰ نے ہدايت جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں موجود تمام جماعتیں انتظامیہ سے تعاون کی پاپند ہوں گی۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وہ تبلیغی جماعت کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے میری درخواست پر اسلام آباد میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کردیا۔
I am very grateful to the Management of "Tableeghi Jamaat" that ON MY REQUEST, they have postponed their annual 'IJTEMA' in Islamabad, scheduled from 1st to 4th April. The request was made in view of the increasing cases of COVID-19 in the City. #NCOC #COVID19
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 30, 2021
وزیر داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی اجتماع یکم سے 4 اپریل تک ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انہوں نے تبلیغی جماعت کے منتظمین سے اجتماع ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور کورونا مریضوں کے لیے مختص ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھر گئے ہیں اور مزید گنجائش نہیں جبکہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے مزید 15 سرکاری اور نجی ہسپتال مختص کردیے گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن ہے جبکہ تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے سمیت کورونا کے حوالے سے پابندیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 269 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 53 ہزار 36 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا سے مزید 100 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 356 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس 11 جون کو تقریباً 9 ماہ پہلے ایک دن میں 101 اموات ریکارڈ ہوئی تھیں۔
کورونا کی تیسری لہر کے دوران یہ کووڈ سے اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب اور اس کے بعد خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
محسن رضائی کی پوتن سے اہم ملاقات، مجتبیٰ خامنہ ای کا خصوصی پیغام پہنچا دیا
06/November/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کا مدینہ منورہ کی جانب آنے والا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
06/November/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
راولا کوٹ : ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے خلاف سکیورٹی آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ، ہلاکتوں اور متعدد زخمیوں کے دعوے
06/November/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان لوئر میں دہشتگردوں کے خلاف مقامی آبادی کی مزاحمت، مسلح افراد کی موٹرسائیکلیں نذر آتش
05/November/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، شہری زخمی
05/November/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بنوں : انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، دہشتگرد کمانڈر گرینیڈ ہلاک
05/November/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26442 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15674 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11978 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9340 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7593 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5588 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C