کوہاٹ میں پولیس کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
👁️ 268 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں پولیس کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
کوہاٹ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس نے بازید خیل کے قریب ایک کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او ریاض معمول کے گشت پر تھے کہ دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر بھرپور جوابی کارروائی کی اور تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ان کی شناخت اور نیٹ ورک سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔
دیگر کارروائیاں
مردان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سرچ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے دو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
باجوڑ اور کرک میں بھی سکیورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں تین دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔
اغوا کے واقعات
ادھر جنوبی وزیرستان اور بنوں میں دہشت گردوں نے دو الگ واقعات میں پولیس کانسٹیبل میثل خان اور سیکیورٹی فورسز کا اہلکار راشد کو اغوا کر لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2093 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C