کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 73 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں لعل میلہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے کوہاٹ کے نواحی علاقے لعل میلہ میں پولیس اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں امجد نامی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہو پائے ہیں۔
پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
اس سے چار روز قبل کوہاٹ میں پولیس اسٹیشن لاچی کے ایس ایچ او نذر عباس کو لاچی بازار میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
کوہاٹ : ڈی پی او کوہاٹ منصور امان کی شہید ایس ایچ او لاچی نذر عباس کے گھر آمد, قبر پر حاضری اور بچوں و لواحقین کیساتھ ملاقات کی۔ ایس ایچ او نذر عباس نے 29 رمضان کی شب فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔ کوہاٹ پولیس نے 24گھنٹوں کے اندر اندر شہید کے قاتلوں کو جہنم واصل کردیا۔ pic.twitter.com/SQTDNsrtG7
— KP Police (@KP_Police1) May 25, 2020
یکم مئی کو کوہاٹ کے علاقے گڑھی مواز خان میں ہیڈ کانسٹیبل ادیب حسین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
کوہاٹ : شہید پولیس اہلکار ادیب حسین کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی ہے. پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ پولیس ہیڈ کانسٹیبل ادیب حسین گزشتہ شب گڑھی مواز خان کے علاقے میں ڈیوٹی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔ pic.twitter.com/aoANGhZayn
— KP Police (@KP_Police1) May 1, 2020
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C