کوہاٹ: درہ آدم خیل سے طالبان کے ہاتھوں قتل 16 مزدورں کی لاشیں مل گئیں
👁️ 74 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: درہ آدم خیل سے طالبان کے ہاتھوں قتل 16 مزدورں کی لاشیں مل گئیں
درہ آدم خیل (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں ایک اجتماعی قبر سے 16 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اجتماعی قبر سے لاشوں کی برآمدگی کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔ تمام افراد کی نماز جنازہ شانگلہ میں ادا کی جائے گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے کے ضلع شانگلہ کی تحصیل الپوری سے ہے۔ متعلقہ افراد کو 2011ء میں طالبان دہشت گردوں نے قبائلی ضلع خیبر کے علاوق تورچھپر سے اغوا کیا گیا تھا۔ قتل کئے گئے یہ تمام افراد کان کن تھے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1380519712493203459?s=19
پولیس کا کہنا ہے کہ 2011ء میں درہ آدم خیل میں طالبان سرگرم تھے۔ مغویوں کے لواحقین گزشتہ دس سالوں سے اپنے پیاروں کی تلاش میں تھے۔ گزشتہ روز مقامی لوگوں کو کچھ باقیات ملی تھیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ باقیات ملنے پر پولیس اور ریسکیو کے اداروں کو مطلع کیا گیا تھا۔ جائے وقوعہ سے سولہ افراد کی باقیات ملی ہیں، مزید باقیات کیلئے کھدائی جاری ہے۔
کوئلہ کان مزدوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی مقامی تنظیم “سموا” کے ترجمان سرفراز خان کے مطابق مزدوروں کی لاشوں کو آبائی علاقے شانگلہ منتقل کیا جائے گا اور اجتماعی جنازہ ادا کیا جائے گا۔
سموا کی ٹیم پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل سنئیر نائب صدر حاجی سدید الرحمن، ضلعی صدر وقار احمد خان، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان موقع پر موجود ہیں جبکہ انجینئر امیر مقام بھی پشاور سے کوھاٹ کے لئے روانہ چکے۔
مقامی خبر رساں ایجنسی ٹی این این کی جانب سے رابطہ پر سموا کے عہدیدار عابد یار نے بتایا کہ کان کنوں کے حالات انتہائی ابتر ہیں اور ان کے ساتھ جاری سلوک غیرانسانی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C