کینیڈا: داعش سے تعلق، خواتین اغوا کی کوشش میں ولید خان سمیت تین افراد گرفتار
👁️ 306 بار دیکھا گیا
کینیڈا: داعش سے تعلق، خواتین اغوا کی کوشش میں ولید خان سمیت تین افراد گرفتار
ٹورنٹو (ڈیلی اردو) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ ولید خان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ولید خان پر الزام ہے کہ اس نے دو خواتین کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور دہشت گرد تنظیم داعش کو مالی و دیگر امداد فراہم کی۔ اس کے ساتھ دو دیگر افراد، عثمان عزیزوف (18 سال) اور فہد سادات (19 سال) کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن پر اسی نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اغوا کی مبینہ کوششیں
پہلی کوشش 31 مئی کو ڈان ملز روڈ اور ایگلنٹن ایونیو ایسٹ کے قریب ہوئی، جب تین افراد نے ایک خاتون کو گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی۔ خاتون کے چیخنے اور مدد طلب کرنے پر ملزمان فرار ہو گئے۔
دوسری کوشش 24 جون کو مسی ساگا میں برٹانیہ روڈ ڈبلیو اور کوئین اسٹریٹ ایس کے قریب پیش آئی، جب تین افراد نے پیدل چلنے والی دو خواتین کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ایک ملزم کے پاس بندوق اور دوسرے کے پاس چاقو تھا، تاہم راہگیر کی بروقت مداخلت سے وہ فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ولید خان نے داعش کے افراد کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے مدد فراہم کی تاکہ وہ اپنے دہشت گردانہ مقاصد کے لیے سوشل میڈیا استعمال کر سکیں۔ پولیس نے کہا کہ ولید خان کی مبینہ مجرمانہ سرگرمیاں 17 جون سے 17 اگست کے درمیان ہوئیں۔
ولید خان، عزیزوف اور سادات کے گھروں سے اسلحہ اور دیگر شواہد ضبط کیے گئے۔ مجموعی طور پر تینوں ملزمان پر 79 الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں خواتین کو اغوا کرنے کی کوشش، آتشیں اسلحے کا غیر قانونی استعمال، جنسی زیادتی، نفرت انگیز جرائم، دہشت گردی اور داعش کی معاونت اور قتل کی سازش شامل ہے۔
پولیس کی کارروائی اور تحقیقات
ٹورنٹو پولیس کے سربراہ مائرون دیمکیو کے مطابق تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ ملزمان کے جرائم کا محرک یہود دشمنی اور انتہا پسندی تھی۔
تحقیقات کے دوران پولیس نے شواہد جمع کیے اور مبینہ دہشت گردانہ روابط کا پتہ لگایا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات کو وسیع کیا گیا اور ان کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران، دہشت گردی اور اغوا کے امکانات کے پیش نظر پولیس نے اسلحہ اور دیگر شواہد ضبط کیے۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ ملزمان نے خصوصی منصوبہ بندی کے تحت یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
پولیس کا بیان
ٹورنٹو پولیس سروس نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ولید خان اور دو دیگر افراد پر خواتین اور یہودی برادری کو نشانہ بنانے والے جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تحقیقات کے مطابق، اغوا کی کوششیں مئی اور جون کے دوران ہوئی تھیں۔ پولیس نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد شہر میں کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
ٹورنٹو پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں مائرون دیمکیو نے کہا:’’تحقیقات سے ایسے مبینہ جرائم کی نشاندہی ہوئی جو جزوی طور پر نفرت پر مبنی انتہا پسندی سے متاثر تھے اور ممکنہ طور پر دہشت گردی سے متعلق بھی ہو سکتے ہیں۔‘‘
بعد ازاں تحقیات کا دائرہ وسیع کیا گیا اور پتہ چلا کہ یہ افراد خواتین کو نشانہ بنا رہے تھے اور ان کی اس سلسلے میں ذہن سازی کی گئی تھی۔ تاکہ یہودی کمیونیٹی کو خاص طور پر دہشت گردانہ اقدامات کا نشانہ بنائیں۔
تاہم پولیس نے گرفتار ملزمان کی قومی شناخت ظاہر نہیں کی اور یہ نہیں بتایا کہ ان کا تعلق کن ممالک سے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C